نیویارک،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)میکسیکو میں ایک امریکی کونسلر عہدیدار پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مشتبہ حملہ آور نے ایک خاتون نرس کا روپ دھارا ہوا تھا اور اس نے فائرنگ کر کے امریکی عہدیدار کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ہفتے کی شام گوادلاجارا نامی شہر میں ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق ویڈیو فوٹیجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی سفارت کار اس حملہ آور کا براہ راست ہدف تھا۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے FBIنے اس حملہ آور کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے پر بیس ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔